• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں انٹرنیٹ صارفین کو ان کا ڈیجیٹل ڈیٹا فراہم کرنیکا فیصلہ، قرضوں کے حصول میں آسانی ہوگی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 56؍ کروڑ ہے اور یہ تمام ڈیٹا ٹیرا بائٹ کی صورت میں پیدا ہوتا ہے، جلد ہی ان صارفین کو ان کے ڈیجیٹل فنانشل ڈیٹا پر بے مثال کنٹرول دیدیا جائے گا اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ کس سے کیا معلومات کتنے عرصہ کیلئے اور کب تک شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں سرکردہ بینک ایک ایسا سسٹم سامنے لا رہے ہیں جن میں صارفین کو اپنے مفصل مالیاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو جائے گی اور وہ اسے شیئر بھی کر سکیں گے۔ بھارت کے مرکزی بینک (ریزرو بینک آف انڈیا) کی حمایت سے سامنے آنے والے اس نئے جرأتمندانہ منصوبے میں نجی معلومات کی حفاظت کو کریڈٹ رپورٹنگ کے ساتھ ملایا جا رہا ہے، اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو اس کے نتیجے میں لاکھوں کروڑوں بھارتی عوام کیلئے کریڈٹ مارکیٹ کا راستہ کھل جائے گا جبکہ ڈیٹا کی سیکورٹی اور کنزیومر کنٹرول ایک نئی جہت حاصل کرے گا۔

تازہ ترین