• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین مرحلوں میں دورہ پاکستان پر راضی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین مرحلوں میں دورہ پاکستان پر راضی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر راضی ہوگیا، آئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ سربراہان احسان مانی اور نظم الحسن کی ملاقات میں سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، معاہدہ طے پاگیا، بنگلہ دیشی ٹیم 2 ٹیسٹ، ایک ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز مرحلہ وار کھلے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے کے ساتھ 2 ٹیسٹ شامل بھی ہوں گے۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی ایک ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا جبکہ ایک ٹیسٹ اور سیریز کا واحد ون ڈے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین