• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جبری گمشدگیوں کو مجرمانہ اقدام قراردیکر منظم قانونی کارروائی کرے،انسانی حقوق کمیشن

اسلام آباد ( ایوب ناصر، تنویر ہاشمی )انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ پارلیمنٹ ، قانون کی بالاد ستی ، عوام کے بنیادی حقوق اور آزادی کو یقینی بنایا جائے ، جبری گمشدگیوں کو مجرمانہ اقدام قرار دیا جائے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور صحافیوں کو ان کے پیشہ وارانہ امور کی آزادی دی جائے ، انسانی حقوق کمیشن کے زیر اہتمام منگل کو سیمینار میں قرار داد کی منظوری دی گئی،کمیشن کے اعلیٰ سطح پینل نے پاکستان میں جمہوری پیش رفت، انسانی حقوق اور آئینی نظام سے متعلق پاکستان میں جمہوریت کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا پینل میں انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے اعزازی ترجمان آئی اے رحمٰن ، سیکریٹری جنرل حارث خلیل، ایڈوکیٹ حنا جیلانی ، پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، پپس کےسابق ڈائریکٹر ظفر اللہ خان ، سینیٹر (ر) فرحت اللہ بابر ، سینیٹر(ر) افراسیاب خٹک،سینیٹر(ر) تاج حیدر ، جسٹس (ر) شکیل بلوچ، سینئر صحافی محمد ضیاء الدین ، حامد میر ، عاصمہ شیرازی، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار شمیم ملک اور ڈاکٹر عاصم سجاد شامل تھے۔
تازہ ترین