آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات27 ؍جمادی الاوّل 1441ھ 23؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دبئی، دنیا کا سب سے بلند ہوٹل ’’دی سیل ٹاور ‘‘تکمیل کے مراحل میں


کراچی (نیوز ڈیسک) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دبئی میں 2018میں تعمیر ہونے والا 356 میٹر بلند اور 75منزلہ گیورا ہوٹل کو دنیا کا سب سے بلند ہوٹل قرار دیا تھا لیکن اب یہ ریکارڈ اس کے پاس زیادہ عرصے تک نہیں رہے گا ، دبئی ہی میں اس سے بھی بلند ہوٹل کی تعمیر جاری ہے جو 82منزلہ ہوگا ۔ امریکی نشریاتی ادارے ʼسی این این کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے مرینہ ڈسٹرکٹ میں ہوائی اڈے کے قریب ʼدی سیل ٹاور کے نام سے دُنیا کا سب سے اُونچا ہوٹل زیر تعمیر ہے۔اس ہوٹل کی اُونچائی 360.4 میٹر ہو گی اور اس میں 1042 کمرے ہوں گے۔ہوٹل تعمیر کرنے والی کمپنی دی فرسٹ گروپ کے مطابق ہوٹل کی تعمیر 2022 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور ہوٹل کو 2022کے آخر یا 2023کے ابتداء میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ۔اس نئے ہوٹل کے فن تعمیر اور ڈیزائن کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل چکی ہے۔ اور یہ اب تک تین ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔ہوٹل میں دبئی کے نظاروں کے لیے خصوصی مقام بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس عمارات کی چھت پر سوئمنگ پول اور ریستوران بھی ہوں گے۔فرسٹ گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہوٹل سے دبئی کی بلندو بالا عمارتوں اور سمندر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ہوٹل کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی تھی۔ اس ہوٹل کی تعمیر سے دبئی میں بلند و بالا ہوٹلز کی فہرست میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔دبئی میں 355 میٹر بلند میریٹ، 333 میٹر بلند روز رائحان اور 321 میٹر بلند برج العرب شامل ہیں۔ہوٹل انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے پر وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید