• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین طیارےکو2میزائلوں سےنشانہ بنایا گیا، ویڈیو جاری

ایران میں گرنےوالےیوکرین کے طیارے کو ایک نہیں دو میزائلوں سے نشانہ بنا یا گیا


ایران میں گرنے والے یوکرین کے طیارے کو ایک نہیں دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کی مبینہ سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: یوکرینی طیارے کی تباہی: ایرانی صدر کا جامع تحقیقات کا اعلان

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی جانب سے جاری کردہ مبینہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ایران میں گرنے والے یوکرین کے طیارے کو ایک نہیں بلکہ دو میزائلوں سے نشانہ بنا یا گیا تھا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو ایرانی فوجی اڈے سے صرف 4 میل دور نشانہ بنایا گیا۔

جاری کردہ ویڈیو کے مطابق پہلے ایک میزائل داغا گیا، اس کے بعد فائر کیے گئے میزائل نے طیارے کو نشانہ بنایا ۔

یوکرین کے سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ میزائل طیارے کے کاک پٹ کے نیچے لگا جس کی وجہ سے دونوں پائلٹ فوراً ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایرانی سیکیورٹی حکام نے طیارے کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین