• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں یوکرینی طیارہ گرانے کے اعتراف کے بعد حکومت مخالف مظاہرے

ایران میں یوکرینی طیارہ گرانے کے اعتراف کے بعد حکومت مخالف مظاہرے


یوکرین کا مسافرطیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بننے کے خلاف تہران میں لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج اور نعرے لگائے، مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

ایرانی حکام نے مظاہرے میں شریک ایران میں تعینات برطانوی سفیر کو گرفتار کر کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔

برطانیہ نے سفیر کی گرفتاری کو ویانا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کامطالبہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی سفیر کو امیر کبیر یونیورسٹی کے سامنے حکومت مخالف مظاہرین کو اکسانے پر حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کی حوصلہ افزائی کی۔

امریکی صدر نے فارسی زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہادر ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت کو خبردار کیا کہ مظاہرین کو قتل نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ایران کی صورتحال دیکھ رہی ہے، ایران میں انٹرنیٹ بحال اور خبریں آزادانہ نکلنے دی جائیں۔

تازہ ترین