• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا آئی جی سندھ کے تبادلے پر عدالت جانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا آئی جی سندھ کے تبادلے پر عدالت جانے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ نے آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے کے سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی قانون کی مطابق ہوگی، بغیر مشاورت آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

شمیم نقوی نے مزید کہا کہ عدالت کے دروازے ہمارے لیے بھی اور کلیم امام کےلیے بھی کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے لیے ناموں کی تجویز وفاقی حکومت کرتی ہے صوبائی حکومت نہیں۔

تازہ ترین