• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ کی تبدیلی، کابینہ سے منظوری کی وجہ کون؟

آئی جی سندھ کی تبدیلی، کابینہ سے منظوری کی وجہ کون؟


آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کی کابینہ سے منظوری کی وجہ کون بنا؟ کیا حتمی فیصلے کی وجہ صوبائی وزیر تیمور تالپور ہیں؟

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے فیصلے کی وجہ تیمور تالپور کے خلاف مقدمہ بنا ہے ۔

عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور کے خلاف مقدمہ کنری تھانے میں درج ہوا تھا۔

تیز گام میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اورپی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ تعزیت کےلیے عمر کوٹ گئے تھے،جہان ان پر حملہ ہوا۔

پولیس نے حملے کا مقدمہ بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ہی درج کردیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماوں نے صوبائی وزیر تیمور تالپور کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

عدالت کے حکم پر تیمور تالپور کے خلاف مقدمہ درج ہوا ،مقدمے میں ایس پی عمر کوٹ کو بھی نامزد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کے خلاف مقدمے نے صوبائی کابینہ کو آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے حتمی فیصلے پر مجبور کیا ۔

تازہ ترین