• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالام منفی 14ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ

کالام منفی 14ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ


ملک بھر مجموعی طور پر موسم سرد ہے، کالام منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

اسکردو اور قلات میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری کی سردی پڑی۔

کراچی بھی ٹھنڈی ہواؤں کی لپیٹ میں رہا، جبکہ اسلام آباد میں درجہ حرارت دو، لاہور اور پشاور میں 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر سرد موسم نے ڈیرا ڈال رکھا ہے، کہیں برفانی طوفان ہے، کہیں بارشوں کے سلسلے ہیں اور کہیں ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کے دانت بجا رکھے ہیں۔

سوات کی وادی کالام کو منفی 14 سینٹی گریڈ نے منجمد کر رکھا ہے، اسکردو اور قلات منفی 13 کے ساتھ موسم کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ برف باری کے بعد منفی 10 سینٹی گریڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

کراچی کو صبح، دوپہر، شام اور رات ٹھنڈی ہواؤں نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، جہاں درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور اور پشاور کا درجہ حرارت 5 ڈگری، اسلام آباد کا پارہ 2 ڈگری رہا۔

تازہ ترین