آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حریم اور صندل سینیٹ کمیٹی اجلاس تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حریم اورصندل سینیٹ کمیٹی اجلاس تک پہنچ گئیں، نیوزذرائع کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کا تذکرہ بھی ہوا۔ چیئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے کہا ٹوئٹر میں ٹاپ ٹرینڈ حریم شاہ ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 2 لڑکیاں وزراء کے ساتھ تصاویر بنا کر بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں، ان کے فعل کو سائبر کرائم تصور کیا جائے۔ آج وزراء، سینیٹرز اور بزنس مین بلیک میل ہو رہے ہیں۔رحمان ملک نے کہا ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون کو سخت کیا جائے، اجازت کے بغیر تصویر سوشل میڈیا پر لگانے کی پابندی ہونے چاہیے، بار بار شکایت کے باوجود سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کیوں نہیں بند کئے جارہے، فیس بک و ٹوئٹر حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کیا حکومت پاکستان کا فیس بک و ٹوئٹر کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا؟ اگر حکومت کا ٹوئٹر و فیس بک کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے تو کمیٹی کے سامنے لایا جائے، اگر حکومت کا

ٹویٹر و فیس بک کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے تو اسے کابینہ میں اٹھایا جائے۔کئی ماہ سے اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاؤنٹ چل رہا ہے، ٹوئٹر و فیس بک پاکستانی صارفین کے خلاف ہمیشہ امتیازی کارروائی کرتی آرہی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کسی کی پرائیویسی کو اچھالا نہیں جانا چاہیے، ایف آئی اے سائبر کرائم قانون پر عمدرآمد نہیں ہورہا، پرائیویسی متاثر کرنے کے فعل کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

دل لگی سے مزید