• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان کی حکومت سے شوبز انڈسٹری میں بہتری کیلئے مدد کی اپیل

لاہور (ایجنسیاں)پاکستانی اداکار احسن خان نے حکومت سے شوبز انڈسٹری میں بہتری لانے کیلئے مدد دینے کی اپیل کر دی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی مقبولیت نے سینئر اور جونیئر ہدایت کاروں اور اداکاروں کو متحد کیا ہے، جو انڈسٹری کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں قومی فلموں کی شہرت نے بھی فلمی پروڈکشن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ایسے میں حکومت بھی اس کے فروغ کیلئے آگے بڑھے اور فلمسازوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں ۔

تازہ ترین