• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کے داخلہ ٹیسٹ شفاف طریقے سے ہونگے، ڈاکٹر عارف زبیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے صدور شعبہ جات کا اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کی زیر صدارت ہوا ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جامعات اچھا تعلیمی نظام فراہم کرنے کیلئے ہوتی ہیں جامعہ اردو کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ اورانتظامیہ کو ملکر کام کرنا ہوگا تب ہی جامعہ اردو کا شمار ملک کی صف اول کی جامعات میں ہوگا۔ہمارے اساتذہ انتہائی محنت اور لگن سے طلبہ کو علم فراہم کررہے ہیں مجھے امید ہے اس میں مزید بہتری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اردو کے داخلہ ٹیسٹ مجلس اول( صبح) پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کی سربراہی میں منعقد ہوں گے اور یہ تمام عمل شفاف ہوگا۔

تازہ ترین