• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف ہنڈریڈ بال سمیت کئی ٹی20 لیگز میں شرکت کرینگے

 کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) بگ بیش کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اگلے چند ماہ میں ہنڈرڈ بال ٹورنامنٹ، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سمیت کئی لیگز میں شرکت کرنا ہے۔ چند ماہ پہلے کوئی ان کی کی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں کررہا تھا۔ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ مایوس ہوکر میں نے میلبورن اسٹارز کے ڈائریکٹر کمرشل نک کمنز سے رابطہ کیا اور حارث کو کھلانے کی درخواست کی۔ چند ہفتے بعد انہوں نے بتایا کہ حارث رؤف کو بگ بیش کے دو میچ مل سکتے ہیں ۔ کیوں کہ ڈیل اسٹین جنوبی افریقا سے آسٹریلیا پہنچ کر آرام کی غرض سے دو میچ نہیں کھیل سکتے تھے۔ انہی دو میچوں نے حارث رؤف کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا وہ اب پاکستانی ٹیم میں آنے کے منتظر ہیں۔ ثمین رانا کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے آغاز میں لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بھرپور کوشش کی کہ حارث رؤف کی خدمات کوئی غیر ملکی لیگ کی ٹیم حاصل کرے۔ لیکن کسی نے مدد نہ کی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ ایک لیگ میں ایک سے زائد ٹیمیں حارث سے معاہدہ کرنا چاہتی ہیں۔ ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ایک اور فاسٹ بولر دلبر حسین کھیلے گا۔ یہ نوجوان بھی دھوم مچا سکتا ہے۔ 

تازہ ترین