• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، طوفان برینڈن سے شدید تباہی، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ بھی متاثر

لندن(ایجنسیاں )برطانیہ میں سمندری طوفان برینڈن نے تباہی مچا دی، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں بھی تیز آندھی اور سیلاب سے فیری سروس معطل کرنا پڑی۔ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفان برینڈن کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہریں 25 فٹ تک بلند ہوگئیں۔131کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں اسکول بند کردیئے گئے، فیری سروس بھی متاثر ہوئی جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

تازہ ترین