• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، سرور رانجھا

لندن (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رابط سیکرٹری سرور رانجھا نے پنجاب سیکرٹریٹ میں ساتھیوں کے ساتھ شہید بھٹو کی 92ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر چوہدری اسلم گل سینر نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے ساری زندگی پاکستان کے مظلوم عوام کے لیے جدوجہد کی اور اسی جدوجہد کی راہ میں اپنی جان قربان کردی۔ ہم شہید بھٹو کا مشن جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سرور رانجھا نے شہید بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو پاکستان کے وہ عوامی لیڈر ہیں جن سے عوام ہے پناہ محبت کرتے ہیں اور آج بھی ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہم چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے، سینئر رہنما پیپلز پارٹی پنجاب ڈاکٹر ضرار یوسف نے شہید بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں اور بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت پر تمام حاضرین نے اُنکے لئے مغفرت اور لواحقین کیلئے خصوصی صبر کی دُعا کی، کامریڈ شاہدہ جبیں بشارت بشی سمیت سینئر کارکنان نے تقریب میں شرکت کی اور شہید بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تازہ ترین