لندن (پ ر) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کرالے کے زیر اہتمام ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی صدر او پی ڈبلیو سی کرالے ٹاؤن ارشد حسین کیانی نے کی۔ صدارت مرکزی صدر عابد حسین جبکہ مہمان خصوصی بانی چئیرمین او پی ڈبلیو سی اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نعیم نقشبندی تھے۔ نعیم نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت برطانیہ میں 14ممبران پارلیمنٹ، مئیر آف لندن، وزارت داخلہ و خارجہ، ممبران ہاؤس آف لارڈز، درجنوں میئرز، تقریباً 400منتخب کونسلرز سمیت ڈاکٹرز، انجنئیرز، وکلاء، بیرسٹرز، کامیاب کاروباری و پروفیشنلز شخصیات پاکستانی کمیونٹی کا پراؤڈ PROUD بھی ہیں اور پرائیڈ PRIDE بھی، طانیہ میں بسنےوالی اوورسیز پاکستانی کمیونتی کی کامیابیوں کا سفر گزشتہ چھ دہائیوں سے رواں دواں ہے۔ نعیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہائی کمشنر نفیس زکریا اور ان کی ٹیم، اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر اور ان کی ٹیم، اوورسیز فاؤنڈیشن، اوورسیز کمشنر وفاقی محتسب اوورسیز سیل و دیگر اوورسیز ادارے بطریقِ احسن کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں اور کمیونٹی ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تقریب میں صدر او پی ڈبلیو سی ساؤتھ انگلینڈ اور ممبر او پی سی اسلم ڈوگر، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی و صدر او پی ڈبلیو سی آکسفورڈ شائر کاؤنٹی عمران رانا، صدر او پی ڈبلیو سی لندن ملک امیر کابل، صدر او پی ڈبلیو سی بزنس فورم و ممبر اوپی سی نعیم طاہر، صدر او پی ڈبلیو سی یوتھ فورم و ممبر او پی سی منصور کیانی، امیدوار ممبر پارلیمنٹ و ممبر ایگزیکیٹیو کمیٹی کونسلرز فورم ساؤتھ انگلینڈ خلیل احمد چوہدری، امین مرزا، راجہ نواز، خالد سیف اللہ، نائب صدر او پی ڈبلیو سی وومن فورم حنا جمشید، صدر او پی ڈبلیو سی وومن فورم لندن کرن عائشہ خالد، ندا زہرہ، عمران کمبوہ، شرافت حسین، طلعت حسین، تیمور کیانی، محمد طاہر، بیرسٹر طاہر اشرف، نبیل جمشید، تنویر احمد، قلزم نواز کھوکھر سمیت کرالے کمیونٹی کی کاروباری، ادبی اور سماجی شخصیات، مساجد کمیٹی کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی نے کرالے کی تنظیم سازی کا اعلان کرتے ہوئے صدر ارشد حسین کیانی، سینئر نائب صدر شہر یار قاضی، نائب صدر عاطف منیر، میڈیا کوآرڈینیٹر علی ذوالقرنین اور صدر او پی ڈبلیو سی یوتھ فورم محمد ارسلان کمبوہ کو نامزد کیا۔ مرکزی صدر عابد حسین کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم رضاکارانہ طور گلوبلی کمیونٹی خدمات و کاوشیں کر رہی ہے اور او پی ڈبلیو سی میں تعلیم یافتہ اور باکردار افراد کو نمائندگی دی جارہی ہے، کمیونٹی سے خدمت کے نام پر لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ ممبران او پی سی ایڈوائزری کونسل برطانیہ اسلم ڈوگر، نعیم طاہر اور منصور کیانی کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیشن وائس چیئرمین وسیم اختر چوہدری کی رہنمائی میں تارکین وطن کے مسائل کےحل کیلئے انتھک کاوشوں میں مصروف عمل ہے، تمام پنجاب کے تمام اضلاح میں او پی سی کمیٹیاں اور برطانیہ میں ایڈوائزری کونسل ریلیف فراہم کرنے کیلئے متحرک وفعال کردار ادا کررہی ہے۔ میزبان تقریب نو منتخب صدر کرالے ارشد کیانی اور دیگر عہدیداران، صدر آکسفورڈ عمران رانا، امیدوار ممبر پارلیمنٹ خلیل احمد اور قاضی شہریار، بیرسٹر طاہر اشرف، خالد سیف اللہ، غلام صدیق، راجہ نواز اور سعادت خان کا کہنا تھا کہ او پی ڈبلیو سی اور اوورسیز کمیشن پنجاب کی کمیونٹی خدمات قابل تحسین ہیں۔