بنگلور(جنگ نیوز ) بھارت میں مسلمان نوجوانوں کے لئے زمین تنگ کردی گئی ہے اور پولیس تشدد کے بعد پوچھتی ہے کہ ’’کیا تم پاکستان سے آئے ہو‘‘، بھارتی انگریزی اخبار کے مطابق رات گئے خصوصی پولیس ٹیمیں سڑکوں پر گھومتی ہیں اور رات کو مسلمان نوجوانوں کو پکڑ کر ان سے ان کی شناخت پوچھتی ہےاور تشدد کرتی ہے پھر یہ پوچھتی ہے کہ’’ کیا تم پاکستان سےآئے ہو‘‘بھارتی انگریز ی اخبار نے ایسے دو واقعات کی تفصیلی رپورٹ دی ہے جس میں رات کو چائے پینے کے لئے جانے والے نوجوانوں پر رونگٹے کھڑے کردینے والا تشدد کیا اور پھر وہی سوال پوچھا کہ ’’کیا تم پاکستان سے آئے ہو‘‘ اخبار نے بھارتی حکومت کی طرف سے شہریت بل کے بعد مسلمانو ں نوجوانوں پر تشدد شروع کرکے پیغام دیا ہے کہ شہریت بل کی مخالفت نہ کی جائے۔