• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل سلیمانی کا قتل، ایران کا عالمی عدالت جانے کا اعلان

تہران ( آن لائن ) ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے.ترجمان ایرانی عدلیہ غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیاحکامات دینے کا اعتراف کیا ہے جو عدالت میں پیش کیے جانے کیلئے مضبوط ثبوت ہوسکتا ہے.ترجمان ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی فوجی ایکشن دہشت گردی کی کارروائی تھی ایرانی ترجمان عدلیہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت میں کیس طوالت اختیار کرسکتا ہے لیکن ایران اسے اختتام تک پہنچائیگا،واضح رہے کہ امریکا ہیگ کی عالمی عدالت انصاف کو تسلیم نہیں کرتا لہذا اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ امریکا عدالت میں نمائندگی کے لیے اپنے کوئی نمائندہ مقررکرے گا اس اعتبار سے یہ مقدمہ یکطرفہ ہوگا۔

تازہ ترین