آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی فوج کی دہشت گردی، ایک اور کشمیری شہید، سیکڑوں افراد کا احتجاج

سری نگر ( ایجنسیاں )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے ، مزید ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ،دوسری طرف بھارتی حکومت نےبعض علاقوں میں 6ماہ بعد انٹرنیٹ جزوی بحال کر دیا ، نوجوان کی شہادت سے علاقے میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے اور سیکڑوں افراد احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔محاصرہ جاری ہے،رواں ہفتے شہادتیں 6ہوگئی ہیں،164ویں روز بھی لاک ڈائون برقرار ہے، جموں کے ضلع ڈوڈہ میں بھا رتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کاروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع ڈوڈا میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور مریضوں کو لینے کے لیے آنے والی ایمبولینس کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید