• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، معروف عالم دین کو مسجد کے اندر فائر نگ کر کے شہید کر دیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) بڈ ھ بیر میں نامعلو م مسلح افراد نے معرو ف عا لم دین مولانا شا جہا ن ملنگ کو مسجد کے اندر فائر نگ کر کے شہید کر دیا مولانا شا جہان ملنگ نماز فجر کے بعد واپس جارہے تھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ صبح طاہر ولد مولانا شا جہان ملنگ استا ذ نے بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ اسکا والد فجر کی نما ز کی ادا ئیگی کیلئے مسجد گئے اور نما ز پڑھنے کے بعد واپس مسجد سے نکل کرآرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر مسجد کے اندر فا ئر نگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزما ن ارتکاب جرم کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گئے ۔
تازہ ترین