• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فداالرحمٰن درخواستی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مفتی نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ میں بزرگ عالم دین مولانا فدا الرحمٰن درخواستی کی خدمات کے اعتراف اور رحلت کے حوالے سے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،کانفرنس میں جامعہ کے اساتذہ ،طلبہ اوردیگر علماء کرام اور مدارس کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مفتی محمدنعیم ، مولانا عبدالحمید خان غوری اور مولاناحماداللہ درخواستی نے خطاب کیاجبکہ مولانا فدالرحمٰن درخواستی کے صاحبزادے قاری حسین احمد درخواستی بھی موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مولانا فداالرحمٰن درخواستی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ان کی دینی وملی خدمات آیندہ نسلوں کا سرمایہ افتخار ہیں ، پوری زندگی درس وتدریس اور تصوف کے ذریعے دین کی ترویج و اشاعت میں گزاری۔ مولانا حماداللہ درخواستی نے کہاکہ حضرت مولانا فدالرحمٰن درخواستی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں پوری زندگی دین کی ترویج و اشاعت پر صرف کی۔

تازہ ترین