کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق اوٹی ٹیکنیشن کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے بعد جھگڑا ہوا جس پر پولیس نے قابو پا لیا۔
اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے اور چیف آف ڈیفینس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
نامعلوم شخص کے حملہ میں زخمی سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرگردش میری زخمی چہرے والی تصویر جعلی اور اے آئی سے بنی ہوئی ہے۔
ٹائلر کے والد جوزف مینڈیز جونیئر نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک دہائی سے زائد عرصے سے ذہنی بیماری اور منشیات کے استعمال کے مسائل سے دوچار ہے۔
رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے کہا کہ مذاکرات کی دعوت کے پس منظر میں امید تھی کہ آج ملاقات کا موقع مل جائے گا لیکن آج بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
پوپ لیو نے مصائب کے شکار غزہ کے فلسطینیوں کا خصوصی ذکر کیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی جو پیش کش کی ہے ، اس پر اتحادیوں سے مشاورت کی ہے۔
فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، اسپتال حکام کے مطابق محمد بکری بدھ کے روز نہاریا کے گلیلی میڈیکل سینٹر میں دل اور پھیپھڑوں کے مسائل کے باعث انتقال کر گئے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق صرف کھڑکی کے پاس بیٹھ کر دھوپ سینکنے سے بھی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔
گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ کرسمس کے گیت گائے گئے، منہ میٹھا کرنے کے لیے کیک خریدے گئے اور مزے مزے کے کھانے بھی تیار کیے گئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی میت تدفین کیلئے لندن سے پاکستان روانہ کر دی گئی ہے۔
پی ٹی وی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کے آر ایل نے ہدف 35 اوورز میں حاصل کرلیا۔
بلوچستان میں آٹے کا بحران ہے اور 10روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا دریائے نیل میں جس جہاز پر وہ سوار تھیں وہ ایک سیاحتی جہاز سے ٹکرا گیا۔
امریکی ریاست ایلینائے کے ایک نوجوان نے ٹوتھ پکس (دانت صاف کرنے والے اسٹکس) سے 17.32 فٹ اونچا ایفل ٹاور بنانے کا ریکارڈ بنا دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان صرف نعرہ نہیں منشور ہے، نظریہ ہے، سوچ ہے،
وفاقی آئینی عدالت کے فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا عمل روک دیا۔