کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ تھانہ کی حدود اے ون کانٹا اکبر روڈ لیاری ایکسپریس وے کی دیوار کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفیہ کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر متوفیہ کی ہلاکت طبی معلوم ہوتی ہے اور متوفیہ کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے متوفیہ کی لاش کی شناخت کی جاتی۔