• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن تقرریاں،حکومت اور اپوزیشن میں نئے ناموں پر بھی پیشرفت

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے میں حکومت اپوزیشن ڈیڈ لاک ختم ہونے کے آثار نمایاں ہوئے ہیں ، حکومت اور اپوزیشن میں نئے ناموں پر پیشرفت ہوئی ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سابق وفاقی سیکرٹری سلطان سکندر راجہ کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا گیا ہے.

ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا نام تجویز کیا ، عرفان قادر کا نام راجہ پرویز اشرف نے تجویز کیا ہے.

ذرائع نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اکثرممبران نے عرفان قادرسے متفق نہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام ف نے سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کل چیف الیکشن کمشنر کے ناموں کا تبادلہ کریں گے ، سلطان سکندر راجہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی حکومتوں میں چیف سیکرٹری اور وفاقی سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور حال میں وفاقی سیکرٹری ریلوے کے طور پر ریٹائر ہوئے.

ذرائع کے مطابق سکندر سلطان راجہ کا نام پرویز خٹک نے تجویز کیا ، ارکان پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان راجہ کے حوالے سے چھان بین کیلئے مزید وقت مانگ لیا ۔

تازہ ترین