• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع  


لاہور( این این آئی )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ۔ 

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں سکڑی ہوئی ہیں۔

نواز شریف کے مختلف سکین ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دل کا علاج تجویز کیا ہے، انکی صحت بدستور خراب ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔ 

اس میں کہا گیا ہے کہ جب سابق وزیراعظم کا علاج مکمل نہیں ہو جاتا وہ برطانیہ میں ہی رہیں۔ 

رپورٹ میں نواز شریف کو روزانہ چہل قدمی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین