• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی 2020ء میں ’’گرم ترین موسم‘‘ کی پیشگوئی

اقوام متحدہ ( جنگ نیوز)اقوام متحدہ نے 2020ء میں’’گرم ترین موسم‘‘کی پیشگوئی کردی، اقوام متحدہ نےخبردارکیا ہےکہ رواں برس درجہ حرارت توقعات سےکہیں زیادہ ہوگا جس کےباعث شدیدموسمی واقعات جنم لیں گے،غیرملکی خبر رساں ادارے کےمطابق درجہ حرارت کے لحاظ سےگزشتہ دہائی سب سےگرم رہی تھی،اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے سربراہ پیٹرری طلاس نےآسٹریلیا میں کئی مہینوں سےجاری جنگل میں تباہ کن آگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ 2020ء کا آغازہوگیاہےجس نے2019ءکو پیچھےچھوڑدیا۔
تازہ ترین