• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال،6ماہ میں دوسری بار سلامتی کونسل کا اجلاس

کراچی (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔یہ گزشتہ 6ماہ میں مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا دوسرا اجلاس ہے جو پاکستان کی درخواست پربلایا گیا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ برس دسمبر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو خط لکھ کرکشمیر کی صورتحال پر توجہ دلائی تھی۔ذرائع کے مطابق کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے میں چین نے کلیدی کردار ادا کیا۔
تازہ ترین