• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے ہائیکورٹ بار میں ہسپتال کاسنگ بنیاد رکھا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے اعزاز میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس انوار الحق پنوں سمیت لاہور ہائیکورٹ کے دیگر فاضل ججز، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس، ڈی جی پنجاب جوڈیشل ریحان بشیر اور سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حفیظ الرحمان ایڈووکیٹ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ فاضل چیف جسٹس اور ججز کا استقبال کیا۔ ممبران پاکستان بار کونسل احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر سینئر وکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں فاضل چیف جسٹس نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کے لئے ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
تازہ ترین