آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر22؍ جمادی الثانی 1441ھ 17؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اقرا نے اپنی پرانی جیکٹ یاسر کو دے دی

یاسر اور اقرا نے خرچے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا


معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنی پُرانی جیکٹ اپنے شوہر یاسر حسین کو دے دی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار یاسرحسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ اُن کی اہلیہ اقرا عزیز حسین بھی ہیں۔


یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُنہوں نے اقرا کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے، ویڈیو میں اقرا جیسے ہی موبائل کا کیمرہ یاسر کی طرف کرتی ہیں تو یاسر کہتے ہیں کہ ’اقرا نے نئی ہُوڈی لے لی ہے اِسی وجہ سے اقرا نے اپنی پرانی جیکٹ مجھے دے دی ہے۔‘

یاسر حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم پیسے بلکل ضائع نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم سوچ رہے ہیں کہ آئندہ زندگی میں خرچے کم اور خیرات زیادہ کریں گے۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں کو بھی ایسا سوچنے کے بارے میں کہا کہ ’آپ لوگ بھی ایسے ہی سوچیں اور جو لوگ پہلے سے ہی ایسا سوچ رہے ہیں وہ دوسروں کو بھی سوچنے میں مدد کریں۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ انسانیت بازی بھی استعمال کیا۔

یاسر کی اِس پوسٹ پر اداکار منیب بٹ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت اچھی سوچ، میرے دوست اللّہ آپ کو اِس کا اجر دے۔‘

یاسر حسین کی اِس سوچ پر اُن کے مداحو ں نے اُن کو سِراہا۔

حرا نامی صارف نے لکھا کہ ’اللّہ آپ کے لیے یہ راستہ آسان کرے کیونکہ وہ اپنی محبت کے لیے کسی کسی کو ہی چُنتا ہے اور بے شک اُس سے محبت کا تقاضہ ہے کہ اُس کے بندوں سے محبت کی جائے۔‘

آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ ’ماشااللّہ بہت اچھے خیالات ہیں اللّہ ہم سب کو بھی عمل کرنے کی توفیق دے۔‘


انٹرٹینمنٹ سے مزید