• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک ٹائمز کی جانب سے یوکرین کے مسافر طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جہاز کو ایک نہیں دو میزائلوں نے نشانہ بنایا ہے، ویڈیو میں موجود تاریخ کے بارے میں فرق ایرانی اور قمری کلینڈر کے باعث ہے۔

نیویارک ٹائمز کی جانب سے جاری نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے مسافر طیارے کو ایرانی فوجی اڈے سے 4 میل دور نشانہ بنایا گیا ۔

یہ بھی دیکھئے:یوکرین طیارےکو2میزائلوں سےنشانہ بنایا گیا، ویڈیو جاری


ویڈیو کے مطابق جہاز پر پہلے ایک میزائل داغا گیا، اس کے بعد دوسرا میزائل فائر کیا گیا، پہلے میزائل سے طیارے کے سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا اور رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

یوکرین کے سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ میزائل طیارے کے کاک پٹ کے نیچے لگا جس کی وجہ سے دونوں پائلٹ فورا ًہی ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی میزائل لگنے سے یوکرینی طیارے کے176 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو ایرانی نوجوان نے منگل کو رات 2 بجے اپ لوڈ کی جسے ایرانی حکام نے گرفتار کر رکھا ہے۔

تازہ ترین