• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نک کو نئے گانے کی ویڈیو میں دیکھ کر دوبارہ ان سے پیار ہو گیا ہے۔

بھاتی ویب سائٹ ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ’وہ اور ان کے شوہر نک جونس پہلی بار ایک ساتھ ایک گانے کی ویڈیو ’واٹ اے مین گوٹ اے گو‘ میں نظر آئیں گے۔


نک جونس کی جانب سے پکچر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پریانکا کے ساتھ اپنے آنے والے پہلے گانے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی ہم سفر پریانکا کے لیے لکھا ہے کہ ’ یہ ایک خطرہ ہے اور میں خطروں کا کھلاڑی۔‘

دوسری جانب پریانکا چوپڑ نے انٹرویو کے دوران نک کے ساتھ آنے والے گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گانے کی فلمسازی کے دوران انہیں نک کی ادا اتنی پسند آئی کہ رومانٹک ہو گئیں اور دوبارہ ان کی محبت میں گرفتار ہو گئیں۔

یہ بھی دیکھئے:نک جونس مجھے ہمسفر بنانے کیلئے آپ کا شکریہ، پریانکا  


37 سالہ پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ وہ اور نک شادی سے پہلے ایک دوسرے کے کیرئیر سے متعلق زیادہ نہیں جانتے تھے، اسی لیے شادی کے بعد وہ ہر روز ایک دوسرے کو اپنی پہلی فلم یا گانے سے متعلق بتاتے ہیں اور سونے سے قبل موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

دیسی گرل کے لقب سے پہچانی جانے والی پریانکا نے گھریلو مصروفیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں زیادہ تر ننگے پاؤں رہتی ہوں اور اپنے گھر کے ماربل سے ٹھنڈک محسوس کرتی ہوں، میں اور نک دوستوں کی جانب سے بھیجی گئی فلمیں بھی دیکھتے ہیں۔

ہمارے گھر خاندان والوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے، دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر ہم بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔

37 بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتی کیوں کہ اس میں مجھے بس اپنی غلطیاں نظر آتی ہیں جبکہ مجھے نک کی فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہمیں نے آج تک نک کی فلم ’کیمپ راک‘ نہیں دیکھی ہے جس پر ہر کوئی میرا مذاق بناتا ہے مگر میں بہت جلد و ہ فلم دیکھ لوں گی اور مجھے یقین ہے یہ بہت اچھی ہوگی۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018ء میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے جس کے بعد اب یہ دونوں مذکورہ گانے میں ایک ساتھ پہلی بار اسکرین پر رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔ 

تازہ ترین