• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ بنگلادیش کیخلاف بولنگ نہیں کرسکیں گے


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں بحیثیت بیٹسمین شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں بولنگ نہیں کرسکیں گے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کرنے کے اہل ہیں، تاہم اس کے لیے بھی اُنہیں اجازت درکار ہوگی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے محمد حفیظ پر انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کروانے پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ محمدحفیظ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گذشتہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ میں غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سےمعطل کیا تھا۔

انگلش ڈومیسٹک کرکٹ  میں مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹاؤنٹن میں 30 اگست 2019ء کو وائٹالیٹی بلاسٹ ٹی20 میں سمرسیٹ کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

تازہ ترین