• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ رپورٹ میں بھونڈے الزامات لگائے گئے ، امتیاز شیخ

خفیہ رپورٹ میں بھونڈے الزامات لگائے گئے ، امتیاز شیخ


وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف خفیہ رپورٹ چلائی گئی ہے جس میں بھونڈے الزامات لگائے گئے ہیں کہ میں کرمنلز کو سپورٹ کرتا ہو ں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ میں تین بار ایم پی اے اور صوبائی وزیر بنا ہوں، ادارے کلیئرنس دیتے ہیں ، میرے بارے میں  کیا عوام نہیں جانتے کہ میراکردارکیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرمنلز گینگ کے ذریعے دباوڈالنے کے الزامات لگائے گئے اور یہ کیسی خفیہ رپورٹ تھی جو ڈی آئی جی سے  پہلے مخالفین اور میڈیا میں تھی۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ یہ رپورٹ 14 تاریخ کومرتب کی گئی تھی جبکہ رپورٹ بنانے والا ایس ایس پی تیل چوری اوراغوابرائے تاوان میں ملوث رہاہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میں اس حوالے سے کابینہ اوروزیراعلیٰ کو بتاچکاہوں جبکہ شکارپورکے ڈی آئی جی کو بھی شکایات کی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایس ایس پی کے خلاف وزیراعلیٰ نے انکوائری کی اور اس کا تبادلہ بھی کیا، پھر اس نے عدالت کے ذریعے سے ایک رات واپس آکر ایس ایس پی کاچارج لیا۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ میں اس معاملے کی پہلے بھی پریس کانفرنس میں نشاندہی کرتا رہا، جبکہ ڈاکٹررضوان کارکردگی خراب ہونے کے باوجود میرے مخالفین کی مدد کررہےہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس رپورٹ میں جوفون نمبر بتائے گئے ہیں وہ ہمارے نہیں ہیں جبکہ ایس ایس پی خود اسمگلنگ اورچوری میں ملوث رہا، اسکی رپورٹ کی قانونی حیثیت نہیں ہے اور میں ان کے خلاف عدالت بھی جاؤں گا۔

تازہ ترین