• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکار ریلی: اسپینش ڈرائیور نے دسواں مرحلہ بھی اپنے نام کرلیا

ڈاکار ریلی: اسپینش ڈرائیور نے دسواں مرحلہ بھی اپنے نام کرلیا


سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر جاری ڈاکار ریلی کا دسواں مرحلہ بھی اسپینش ڈرائیور کارلس سائنز کے نام رہا۔

سعودی عرب کے صحرائی شہر نیوم کے علاقے میں ڈاکار ریلی کے دسویں مرحلے میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث 524کلو میٹر کے طویل ٹریک کو 345کلو میٹر تک محدود کردیا گیا ۔

یوں ٹریک کے بیابان راستوں پر ڈرائیورز نے خوب مہارت دکھائی، دھول اڑاتی گاڑیوں نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

دو بار کے چیمپئن اسپینش ڈرائیور کارلس سائنز نے سب کو پیچھے چھوڑ کر دسواں مرحلہ بھی اپنے نام کر کے مجموعی برتری مستحکم کرلی۔

دوسری جانب بائیک ریس کے مقابلے میں امریکی بائیکرزکی برابیک نے فتح اپنے نام کرلی۔

تازہ ترین