• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو پر بلوچستان حکومت کا نوٹس، کفالت کا فیصلہ

ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو پر بلوچستان حکومت کا نوٹس، بچے کی کفالت کا فیصلہ


بلوچستان کی حکومت ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد حرکت میں آگئی۔

جیو نیوز نے ایک ویڈیو اپنے ناظرین سے شیئر کی تھی جس میں ایک بچے کو سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں بظاہر یہ سڑک کنارے بیٹھا جوتے پالش کرنے والا مزدور بچہ دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو نشر ہونے کے بعد حکومت بلوچستان بھی حرکت میں آگئی اور اس کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی حکومت نے اس بچے کی کفالت کی ذمے داری اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسٹریٹ چلڈرن کی دیکھ بھال کے لیے سالانہ بجٹ میں 50 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت بہت جلد چائلڈ لیبر کے خلاف موثر قانون سازی کرنے جارہی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے سردی میں محنت کرتے اس بچے کی ویڈیو دیکھی تو انہیں افسوس ہوا کیونکہ ایسے مناظر دیکھ کر انسان کا دل پھٹ جاتا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ انہوں نے خود اس جگہ پر جاکر بچوں کو دیکھا لیکن وہ ابھی تک نہیں ملا، لیکن حکام کو اس بچے کی تلاش کا حکم دیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اس بچے کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین