• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) شفیلڈ میں فائرنگ کے واقعے میں 12 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا پولیس نے اس سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا اس طرح اس واقعے میں دو افراد کو پکڑا جا چکا ہے۔ زخمی لڑکا ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ شفیلڈ کے علاقے آربورٹورن میں لڑکے کی ٹانگ میں گولی لگی تھی ۔ ساوتھ یارک شائر پولیس کے مطابق شفیلڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ شخص کو اقدام قتل اور آتشیں اسلحہ رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا جو پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 30سالہ شخص کو بھی اقدام قتل اور آتشیں اسلحہ رکھنے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔
تازہ ترین