• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی نمبر ایک نور منزل کے قریب جمعرات کی صبح موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان کے باہر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک 45 اصغرراجپوت موقع پر جاں بحق ہو گیا ، پولیس لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے صبح 6بجے ملک شاپ کےمالک کواس وقت نشانہ بنایا جب مقتول دکان کھول رہا تھا، واردات میں 30بور پستول استعمال کیا گیا، مقتول کو ایک گولی سر میں لگی جس سے موت واقع ہوئی ۔

تازہ ترین