• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین اورون وے کی خلاف ورزی،آپریشن آج شروع ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر ٹریفک قوانین اور ون وے کی خلاف ورزی پر جمعہ 17جنوری سہہ پہر 3 سے شام 6بجے تک سے غیرمعمولی آپریشن آغاز ہوگا،اس دوران 100مقامات پر خاص چیکنگ ہوگی، پولیس کی خصوصی ٹیمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی، ٹریفک پولیس کی ٹیموں کو تھانوں کی پولیس کی مدد بھی حاصل ہوگی، شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری پر گرفتار کیا جائے گا، گرفتار ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 279کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، ڈی آئی جی ٹریفک، تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، سیکشن افسران کو احکامات جاری کردئیے گئے، اعلیٰ پولیس افسران خود مہم کی نگرانی کریں گے، پولیس چیف کے مطابق آپریشن بلاتفریق ہوگا اور خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،گرفتار ملزمان کو اگلے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا، کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔
تازہ ترین