اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سکیورٹی‘لائن آف کنٹرول ‘کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔