• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرد، کالام منفی 13ڈگری کیساتھ سر فہرست، کراچی میں پارہ8ڈگری ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی)موسم سرد، کالام منفی 13ڈگری کیساتھ سر فہرست، کراچی میں پارہ8 ڈگری ریکارڈ، ملک کے بیشتر علاقوں میں (آج) جمعہ کو موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مشر قی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت موسم سرد اور خشک جبکہ رات کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین