• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھی مودی کی زبان بولنے لگے

انئی دہلی(اے این این ) بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی مودی کی زبان بولنے لگے،جمعرات کو انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کے خلاف سخت عالمی کارروائی ہونی چاہئے ۔ دہلی میں ہونے والی سالانہ رئیسینا کانفرس سے خطاب میں جنرل راوت نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سخت گیر نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے جس طرح امریکا نے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد دہشت گرد گروہوں کا قلمع قمع کیا تھاجب تک دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستیں موجود ہیں ، ہمیں اس لعنت کے ساتھ رہنا پڑے گا، ہمیں اس کی بنیادی وجہ پر حملہ کرنا چاہئے۔جنرل راوت نے کہاکہ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہونے والی ہے تو ہم غلط ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو ممالک دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین