• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنی تعلیم کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائیگا ،میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کا دورہ کیا اور بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں فنی تعلیمی بورڈ کے مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانا ت میں فیل ہونے والے بچوں کے لئے امتحان دینے کے مواقع بڑھانے کی منظوری دی گئی۔امتحان دینے کے چانسز دوسرے تعلمی بورڈوں کے مطابق کر دیے گئے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم کے معیار کو بہتر کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔
تازہ ترین