• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

323ایکڑ3کنال 15مرلہ پر کمرشلسکیمزکا پلان مرتب کر لیا گیا،سعیدالحسن شاہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی )وزیر اوقاف مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ و فود نے اپنے آفس میں مختلف و فود سے ملاقات میں کہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے صوبہ بھر کے زونل ناظمین اوقاف کی طرف سے نشاندہی کردہ رقبہ 323ایکڑ3کنال 15مرلہ پر کمرشل سکیمزکا پلان مرتب کر لیا گیاہے۔ کمرشل پراپرٹیز پر بزنس پلان پر کمرشل پراجیکٹس کا تجربہ رکھنے والے حضرات وادارہ جات سے تجاویز وآرا ء و اعتراضات طلب کرلی گئی ہیں۔ حکومتی ا ور عوامی سطح پر محکمہ اوقاف کے بز نس پلان کو بے حد سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کمرشل اراضی کے ٹھیکہ جات سے محکمہ کی مالی حیثیت مزید مضبوط ہوگی اور اس کی آمدن سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے مختلف پلان بنائے جائیں گے۔جس میں مساجد ومزارات کی تزئین وآرائش،زائرین کے لیے لنگر، پناہ گاہیں اور مذہبی ٹورز کی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں،جوکہ مستقبل میں محکمہ کی تعمیرنو کے لیے بے حد سود مند ثابت ہونگی۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں زرعی زمینوں کو لمبے عرصے کے لیے نیلام کرنے کے حوالے سے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے بھی میٹنگ ہو چکی ہیں۔جن میں ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف، ریسرچ انیلسٹ محکمہ زراعت اور نجی کھاد کمپنیوںے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف کی زرعی زمینوں کو لمبے عرصہ کے لیے نیلام کیا جائے گا جس کی مدت10تا 30سال کے عرصہ پر مختص ہو گی۔ ا بتدائی طورپر عوام کو 25%ڈی سی ریٹ کا گڈول،ماہانہ کرایہ،شراکت داری،ناقابل واپسی گڈول،ماہانہ کرایہ کی بولی،کارپوریٹ فارمنگ،انڈسٹری،ریسرچ،ڈیری فارمنگ،سیڈ پروڈکیشن وغیرہ کے لیے حاصل کرنے کے حوالہ سے حا لیہ ہونے والے سیمینار میں آگاہی دی جاچکی ہے۔
تازہ ترین