• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس میں آج مزدور یونین کے انتخابات، دفاتر میں کام بند رہے گا

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی گیس میں آج مزدور یونین کے انتخابات کے لئے پولنگ ہو گی جس وجہ سے دفاتر میں معمول کا کام بند رہے گا۔ سوئی ناردرن کے سبی سے پشاور تک 21ریجنوں میں آج ریجنل سیکرٹریوں کے چنائو کے لئے پولنگ ہو گی۔ جس میں کمپنی کے محنت کش اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، لاہور ریجن میں پولنگ کا عمل صبح نو سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا جس میں ایک ہزار سے زائد ملازمین متعلقہ دفاتر میں قائم پولنگ سٹیشنوں میں ووٹ ڈالیں گے، پولنگ کے باعث دفاتر میں معمول کا کام بند رہے گا البتہ ایمرجنسی ٹیمیں کام جاری رکھیں گی۔
تازہ ترین