• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ما رچ میں ملتان کے عوام کو پھو لو ں کا تحفہ دینگے:وا ئس چیئر مین پی ایچ اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) وا ئس چیئر مین پی ایچ اے ملتا ن اقبا ل سیفی نے کہا ہے کہ بہا ر کے مو سم کو خو ش آ مدید کہنے کے لئے تیا ریو ں کا آ غا ز کر دیا گیا ہے،بہا ر کے مو سم کے لئے پنیر ی لگا نے کا آ غا ز کر دیا گیا ہے،جشن بہا راں کو شایان شان انداز سے منا ئیں گے،جس کی تیا ریو ں کا آ غا ز کر دیا ہے،عا م خا ص کی با ئو نڈری وال کی مر مت کے کا م جا ری ہےجسے جلد مکمل کر لیا جائے گا، انہوں نے ان خیا لات کا اظہار شاہ شمس پارک،عام خا ص با غ،لیڈیز پارک رشید آ باد ،تنک شاہ پارک اور دیگر پارک کے دورے کے مو قع پر کیا،اس مو قع پر ڈائر یکٹر ہار ٹیکلچر غلا م نبی بھی مو جو د تھے،اقبال سیفی نے مزید کہاگل دائو دی کی طرح بہا ر کے مو سم میں بھی شا ندار نما ئش کرے گے،عام خا ص با غ میں خستہ حا ل بائو نڈری وال کی مرمت کا کام بھی تیزی سے جا ری ہے،اس مو قع پر ڈائر یکٹر ہارٹیکلچر غلا م نبی نے کہا کہ ما رچ میں ملتان کی عوام کو پھو لو ں کا تحفہ دیں گے،اس مو قع پر وائس چیئر مین اور ڈائر یکٹر ہار ٹیکلچرغلا م نبی نے ملا زمین کی حاضری چیک کی۔
تازہ ترین