• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی سب انسپکٹر سمیت5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والی لیڈی سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی سب انسپکٹر منزہ کوثر ،اے ایس آئی نواز ،ہیڈ کانسٹیبل و محرر مقبول، کانسٹیبلوں جاوید اقبال اور تصور کو گرفتار کرکے21جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے قتل کے مقدمے میں، انسپکٹروں سمیت 4 گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے تھانہ گلگشت کے انسپکٹروں ارشاد الحسن، اختر اسلام، فرانزک ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر مختار احمد اور نقشہ نویس عرفان حیات کو بطور گواہ آج عدالت میں طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمے میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والے ملزم لیاقت اور یسیٰن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تشدد کیس میں عدالتی حکم عدولی کرنے والے تھانہ شاہ شمس کے سب انسپکٹر عبدالستار کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، جسٹس آف پیس نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او سیتل ماڑی سے آج جواب طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں ملتان کی نسیم بی بی نے درخواست دائر کی تھی۔سپیشل جج اینٹی کرپشن نے تھانہ اینٹی کرپشن وہاڑی کے جعلسازی کے سرکار بنام شاہ وغیرہ میں نوٹس کی تعمیل نہ کرنے والے گواہ کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 21 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،سیشن عدالت نے بجلی چوری کے ملزم طاہر ندیم کی عبوری ضمانت میں تھانہ شاہ رکن عالم پولیس سے 30 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے ،فاضل عدالت نے منشیات کے ملزم عمران کو اعتراف جرم کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے چرس برآمد گی کے ملزم اسلم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، بیرون ملک ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے کےملزم سلیم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ،فاضل عدالت نے شراب کے ملزم شمشادکو جرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیا ہے ۔
تازہ ترین