• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی علاقوں کیلئے معدنی بل واپس لینا خوش آئندہے

پشاور ( نمائندہ خصوصی ) قومی تحریک آدم خیل کے سربراہ و ممتاز قبائلی رہنما ملک نورزمان خان آفریدی نے قبائلی علاقوں کو معدنی بل سے مستثنی قرار د ینے او ر قبائلی علاقوں میں معدنیات پر قبائل کا حق تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے قبائل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے قبائل کے قیمتی معدنی وسائل پر قبضہ کی سازش ناکام بنانے کے سلسلے میں ان تمام سیاسی جماعتوں کے کردار کو بھی سراہا گیا جن کی طرف سے قبائل سے ہونیوالی ناانصافی اپر آواز اٹھائی گئی ملک نور زمان خان آفریدی نے قبائل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل سے معدنیا ت چھیننے کے فیصلے سے قبائل میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی تھی اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کا سلسلہ جاری تھا قبائلی علاقوں کے انضمام کے سلسلے میں جو وعدے کئے گئے تھے ا ن میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاگیا قبائل کو مراعات دینے کی بجائےقبائل سے ناانصافیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے انضمام کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے قبائل کے لئے قبائلستان کے نام سے الگ صوبہ بنایا جائے قبائل کیلئے الگ صوبہ بننے سے صوبہ کا گورنر بھی قبائلی ہوگا وزیر اعلی بھی قبائلی ہوگا اور وزراء بھی قبائلی ہوں گے قبائل کے قیمتی معدنی وسائل کی آمدنی قبائل پر خرچ کرنے سے قبائلی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور ترقی وخوشحالی کا انقلاب آئیگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں نئی صنعتیں بنائی جائیں اور انکو بیس سال کے لئے ٹیکس فری قرار دیا جائے۔
تازہ ترین