• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادہراسگی وگداگری پرپابندی بلوں کی منظوری اچھااقدام ہے، ملیحہ علی

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخواوویمن کاکس کی چیئرپرسن ملیحہ علی اصغر نے صوبائی اسمبلی سے انسدادہراسگی اورگداگری پرپابندی سے متعلق بلوں کی منظوری کوخواتین کے حقوق سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کااہم کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ بلزایکٹ بننے کے بعد خواتین کو درپیش کئی اہم مسائل کاازالہ ممکن ہوسکے گا۔ ملیحہ نے بلوں کی منظوری کے سےکہاکہ وزیراعظم عمران خان اور انکی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ خواتین کو اسکاجائز مقام دیاہے اورعورتوں کی مشکلات کے حل کےلئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین کے مسائل کاادراک کرتے ہوئے خیبرپختونخوااسمبلی میں اہم بلوں کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے بھکاریوں میں خواتین کی ایک بڑی تعدادشامل ہے جنہیں مختلف حلقوں کی طرف سے آلہ کارکے طور پر استعمال کیاجارہاہے اسی طرح صوبے کی اپنی مخصوص روایات کے باعث عورتوں کو روزگارکےلئے گھرسے باہر آنے نہیں دیاجاتا گداگری پرپابندی اور انسدادہراسگی بلوں کی اسمبلی سے منظوری کے بعد خواتین کومعاشرے میں اسکاجائز مقام ملے گا اوروہ ملازمت پیشہ خواتین جوپہلے کام کی جگہوں پر ہراساں ہوتی تھیں، کونہ صرف تحفظ ملے گا بلکہ دیگرخواتین بھی اب بلاخوف وخطر رزق حلال کماسکیں گی۔
تازہ ترین