• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا الرٹ جاری

بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا الرٹ جاری


محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برف باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برف باری کاامکان ہے، متوقع موسم کےپیش نظرلوکل گورنمنٹ بورڈ نے متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہنگامی سروسز، مشینری اور سامان تیار رکھا جائے۔

لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ہددایت جاری کہ ہے کہ تمام متعلقہ افسران اور عملہ آئندہ دو ہفتے کے دوران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی مغربی علاقے مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، خون جما دینے والی سردی نے ہر شخص کو متاثر کیا ہوا ہے۔

وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں آج مطلع مکمل طور پر ابر آلود ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ شاہراہیں کھلوانا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا کام تھا لیکن وہ موثر کارکردگی نہ دکھا سکی۔

شدید برفباری سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت نے برف باری سے بند شاہراہیں ریکارڈ مدت میں کلیئر کرائیں۔

انہوں نے بتایا کہ مکران کے علاقوں میں بارشوں سے کافی تباہی ہوئی ہے، بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور حتمی رپورٹ کے بعد نقصانات کا ازالہ کریں گے ۔

تازہ ترین