• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتش فشاں کے قریب شادی کی انوکھی تقریب


فلپائن میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک منعقد کی ، جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

آتش فشاں پہاڑ سے اٹھنے والے دھوئیں کے سائے تلے فلپائنی جوڑا رشتہ ازدواج میں بندھا، لیکن اس پرخطر علاقے میں شادی کی تقریب نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

ایڈونچر سے بھرپور اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یادرہے کہ دنیا بھر میں ایسے منچلے جوڑے ہوتے ہیں جو اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے کچھ نیا اور ایڈونچر کرتے ہیں۔

تازہ ترین